cover image: Kulliyat-E-Premchand

20.500.12592/d6w2xf

Kulliyat-E-Premchand

1 Jan 2004

اردو فکشن میں پریم چند کو خاص مقبولیت حاصل ہے۔ وہ اردو کے باقاعدہ اولین فکشن نگار ہیں۔ عرصہ دراز سے ان کی تصانیف مختلف تعلیمی نصاب میں شامل ہیں۔ اس لیے ان کی تمام تصانیف کو ایک کتاب میں یکجا کرنے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ زیر نظر کام اسی ضرورت کی تکمیل ہے۔ جس میں پریم چند کی تمام تحریروں کو "کلیات پریم چند" کے عنوان سے مختلف جلدوں میں شائع کیا گیا ہے۔ یہ کلیات کل 24 جلدوں پر مشتمل ہے۔ جس میں پریم چند کے ناول ،افسانے ،ڈرامے، خطوط، تراجم، مضامین اور اداریے شامل ہیں۔ اس کلیات کی ترتیب میں التزام رکھا گیا ہے کہ ہر صنف کی تحریریں زمانی ترتیب کے ساتھ شامل رہیں۔ اور ہر تحریر کے آخر میں اول سن اشاعت، جس میں شائع ہوئی ہو، اس رسالہ کا نام اور مقام اشاعت بھی درج ہے۔ اس کوشش سے یقینا مطالعہ پریم چند کے نئے امکانات پیدا ہونگے۔ نیز مستند متن تک رسائی کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ واقعی ایک بڑا اور مشکل کام تھا جس کو مدن گوپال نے انجام دیا ہے۔ زیر نظر اسی کلیات کی چوبیسویں جلد ہے۔ جس میں متفرقات کے عنوان سے پریم چند کے ہندی میں لکھے مضامین، تبصرے، ایڈیٹوریل، جو ہنس مادھوری جاگرن وغیرہ میں شائع ہوئے تھے، نیز کچھ مضامین ایسے بھی ہیں جو کبھی شائع ہی نہیں ہوئے، ان مضامین اور تحریروں کو اس جلد میں پیش کیا گیا ہے۔
essays essays & profiles

Authors

Premchand, Madan Gopal, Madhya Pradesh Urdu Academy, Bhopal

Pages
552
Published in
India