cover image: Atthara Sau Sattawan Pahli Jung-E-Azadi

20.500.12592/hkg04t

Atthara Sau Sattawan Pahli Jung-E-Azadi

1 Jan 2004

اسباب بغاوت ہند جو بھی ہوں مگر اس کی تیاری مدتوں سے چل رہی تھی۔ جس کے تحت ہندوستانیوں نے کئی تحریکیں چلائیں کئی طرح کی کوششیں کیں اور لوگوں کے دلوں میں انگریزوں کے خلاف نفرت کو بڑھاوا دیا۔ کیوں کہ دور اندیشی اور اس پر محمول تحریکیں کافی عرصے سے سرگرم تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ انگریز یا کوئی اور ان پر حکمرانی کرے اس لئے علماء و اہل علم ہمیشہ سے انگریزوں کے خلاف رہے اور ان کو یہاں سے بھگانے کے لئے کئی نئی تحریکیں چلاتے رہے۔ کبھی ان کی نوکری پر روک لگائی گئی تو کبھی ان کے خلاف جہاد کا فتوی دیا گیا۔ اسی طرح کی تحریکوں اور کوششوں پر مبنی یہ کتاب ہے جس کی بنیاد پر آگے چل کر عمل کر کے انگریزوں کو یہاں سے بھاگنے پر مجبور کیا گیا۔1857 کی جنگ کا پیش خیمہ بہت پہلے ہی تیار کیا جا چکا تھا بس اس پر عمل درکار تھا تاکہ یہ تحریک عوامی تحریک بن کر ابھرے مگر اس کی شروعات غیر منظم طریقے سے ہو گئی جس کی وجہ سے یہ ناکامی کی صورت میں ہمارے سامنے آئی اور پھر جو ہندوستان کا اور خاص طور پر مسلمانوں کا جو نقصان ہوا وہ غیر متلافی تھا۔ اس ناکامی کا خمیازہ سب سے زیادہ مسلمانوں کو چکانا پڑا اور پھر علماء اور مجاہدین آزادی کو چن چن کر مارا گیا۔ یہ کتاب ایسے ہی واقعات اور کوششوں پر لکھی گئی ایک بہترین کتاب ہے۔
history political movements indian movements

Authors

Mohammad Shafi, Anjuman Taraqqi Urdu (Hind), Delhi

Pages
332
Published in
India

Related Topics

All