cover image: Intikhab-E-Kalam-E-Machis Lakhnawi

20.500.12592/p7c6qr

Intikhab-E-Kalam-E-Machis Lakhnawi

1 Jan 2004

مرزا محمد اقبال المعروف ماچس لکھنوی اردو طنز و مزاح کے معتبر شاعر ہیں۔جو اپنی ظریفانہ شاعری کے باعث اہل اردو میں پسند کیے جاتے ہیں۔ان کی شاعری پھوکڑ پن یا بھونڈے مذاق سے عاری سنجیدہ اور بامعنی طنز اور زیر لب تبسم کی خوبیوں سے متصف قارئین کی توجہ پانے میں کامیاب ہے۔ماچس لکھنوی نے شاعری کی تقریبا تمام اصناف میں طبع آزمائی کی ہے لیکن ہر صنف میں ان کا ظریفانہ رنگ حاوی ہے۔ پیش نظر ماچس لکھنوی کے کلام کا انتخاب ہے ۔جس کو رائیس آغا صاحب نے اتر پردیش اردو اکادمی کی فرمائش پر مرتب کیا ہے۔اپنے مقدمہ میں ترتیب کتاب سے متعلق کہتے ہیں کہ " قارئین کے کام و دہن کو کلام کی مختلف چاشنیوں کےذائقوں سے بیک وقت لطف اندوز ہونے کا سامان فراہم کرنے کو ترجیح دی ہے۔"
poetry humorous intikhab

Authors

Raees Aaga, Anjuman Taraqqi Urdu (Hind), Delhi

Pages
98
Published in
India

Related Topics

All