زیر نظر"حمد الہ و مدح محمد" خورشید ناطر کی کتاب ہے۔ صنعت توشیح وغیرمنقوط میں یہ وہ لاجواب کتاب ہے جسے خورشید ناظر کی شاہکار کتب میں ایک اور شاہکار کتاب کا درجہ حاصل ہے۔ اس کتاب کے دو حصے ہیں۔ پہلا حمد الہٰ اور دوسرا مدح محمد صلعم۔۔۔ پہلے حصے میں اللہ پاک کے غیرمنقوط اسمائے جلیل کی خدمت میں شاعر نے کم از کم دو دو توشیحات کا ہدیہ پیش کیا ہے اور دوسرے حصے میں آقائے نام دار کے ان اسمائے پاک کی خدمت میں توشیحات کا نذرانہ پیش کیا گیا ہے جو غیر منقوط ہیں۔ اس کتاب میں مذکورہ صنعتوں کے علاوہ دیگر کئی خوبصورت صنعتیں آمد کی شکل میں اس طرح در آئی ہیں کہ شاعری کا چمن مہک اٹھا ہے۔ یہ کتاب بھی بہرحال اپنی نوعیت کی واحد کتاب ہے جو ہر طرح لاجواب ہے۔ پورے اردو ادب میں یہ اپنے طرز کی بے مثال کتاب کا درجہ رکھتی ہے جسے اردو مجلس بہاول پور نے شائع کیا ہے۔
Authors
- Pages
- 234
- Published in
- India