cover image: Angan Mein Sitare

20.500.12592/8z2q8p

Angan Mein Sitare

1 Jan 2004

ڈاکٹر اسلم فرخی اُردو کے بہترین خاکہ نگاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے خاکوں کی وقفہ وقفہ سے شائع ہونے والی ان کتابوں کے نام یہ ہیں : آنگن میں ستارے، گلدستۂ احباب، لال سبز کبوتروں کی چھتری، موسم بہار جیسے لوگ، رونق بزم جہاں، اور سات آسمان۔ وہ نہایت نتھری ستھری زبان لکھتے ہیں۔ اسلوب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ قلم کار کی شخصیت کا ترجمان ہوتا ہے۔ اسلم فرخی جیسے اجلے انسان ویسا اجلا ان کا طرز بیان۔ مدت ہوئی ان کا رجحان تصوف کی طرف ہو گیا تھا اور اسی کی تعلیمات کے زیر اثر وہ کسی بندے کے عیوب بیان کرنے سے محترز رہتے تھے۔ اس کے باوجود بھی وہ خاکہ کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب آنگن میں ستارے اسلم فرخی کے شخصی خاکوں کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں گیارہ اور دوسرے حصے میں چھے خاکے شامل کئے گئے ہیں۔ کتاب کا انتساب شاہد احمد دہلوی کے نام ہے۔
sketches

Authors

Aslam Farrukhi, Aslam Farrukhi

Pages
257
Published in
India