cover image: Al-Biruni Aur Jughrafiya-E-Alam

20.500.12592/cmk578

Al-Biruni Aur Jughrafiya-E-Alam

1 Jan 2004

اس وقت آپ جس کتاب کا مطالعہ کررہے ہیں یہ مولانا ابو الکلام آزاد کا لکھا ہوا ایک مقالہ ہے۔اس مقالے میں انہوں نے جغرافیہ کے شعبے میں البیرونی کی فتوحات کا نہایت شرح و بسط کے ساتھ احاطہ کیا ہے۔اب تک یہ مقالہ مخطوطہ کی شکل میں آزاد بھون کی لائبریری میں موجود تھا۔ اس مخطوطہ کی پوری تفصیل مسیح الحسن نے کتاب کے ابتدائی حصے میں اپنے مضمون " کچھ مخطوطے کے بارے میں " میں بتا دی ہے ۔ اس مخطوطے کی اہمیت کے پیش نظر اسے کتابی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے۔ ضیا ء الحسن فاروقی نے "ابو ریحان البیرونی" کے عنوان سے جو مقدمہ لکھا ہے اس میں البیرونی کے بارے میں تقریباً سب کچھ لکھ دیا ہے۔ کتاب میں البیرونی کی زندگی اور ان کی تحقیقات سے متعلق بہت کچھ موجود ہے۔ اس میں عربی فن جغرافیہ و تخطیط، ہفت اقلیم، اقلیموں کی مساحت اور کرہ کی مجموعی مساحت، خط استوا اور قوۃ الارض جیسے ۱۲ اہم مضامین جو کہ البیرونی کی تحقیقات ہیں، اس کتاب میں شامل ہیں۔ یقیناً یہ ایک ایسا مقالہ ہے جس سے علم و تہذیب کے فروغ میں مسلمانوں کی بیش بہا خدمات کا ذکر عام ہوگا۔
biography geography research & criticism articles / papers

Authors

Abul Kalam Azad, Sayyad Masihul Hasan,, Maktaba Jamia Limited, New Delhi

Pages
114
Published in
India

Related Topics

All